ننھی ایرانی انقلابی لڑکی کا پاسداران انقلاب کے نام تشکر کا پیغام

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی ایرانی انقلابی لڑکی نے ایرانی پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل موسوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
ایران کی حالیہ صورتحال کے دوران سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو کی وجہ سے شہرت پانے والی انقلابی لڑکی نے ایرانی پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل موسوی کے نام ایک خاص اور جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
اس لڑکی نے، جو اپنے انقلابی جذبے کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جنرل موسوی کو انکل ماجد کہہ کر مخاطب کیا اور ان سے اپنی گہری محبت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ننھی بچی کی معصوم فرمائش اور سپاہ پاسداران کا اسرائیل پر داغا گیا گلابی میزائل
پیغام میں لڑکی نے جنرل موسوی کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس کی وہ فرمائش پوری کر دی, جس کا اس نے مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس لڑکی نے ایک ویڈیو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ تل ابیب پر گلابی میزائل سے حملہ کیا جائے۔ اس کے اس بیان کو ایران میں علامتی طور پر بہت اہمیت دی گئی تھی۔ اب اس نے اپنے نئے پیغام میں کہا ہے کہ میری درخواست کو اہمیت دینے اور اسے حقیقت کا روپ دینے پر وہ جنرل موسوی کی بے حد مشکور ہے۔
یہ واقعہ ایران کے اندر عوامی جذبات اور عسکری قیادت کے درمیان ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس پیغام کو ہزاروں بار شیئر کیا گیا ہے، جہاں صارفین اس لڑکی کے اعتماد اور جنرل موسوی کے ردعمل پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











