جنوبی لبنان کے شہر صیدا پر اسرائیلی حملہ، 8 افراد شہید

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر صیدا پر ایک حالیہ اسرائیلی حملے میں 8 افراد شہید اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں جنگ بندی کا اعلان ہوچکا ہے۔
لبنانی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک ہنگامی بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی لبنان کے اہم شہر صیدا پر اسرائیلی افواج نے ایک بڑا حملہ کیا ہے۔
اس حملے کے نتیجے میں اب تک 8 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 22 دیگر افراد شدید زخمی ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نتین یاہو کی صدر ٹرمپ کے سیز فائر کے فیصلے کی حمایت، لبنان میں جنگ بندی سے انکار
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ حملہ کس وقت ہوا، تاہم صیدا جیسے گنجان آباد شہر کو نشانہ بنانا اسرائیل کی جانب سے جاری فوجی جارحیت کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ کارروائی اس وقت ہوئی ہے، جب دنیا بھر میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اسرائیل کے اس حملے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ لبنان کو اس جنگ بندی کا حصہ نہیں سمجھ رہا۔
صیدا میں ہونے والے اس جانی نقصان کے بعد مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لبنانی حکام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو شہری آبادی پر حملوں سے روکے۔ اس حملے نے امن کی ان کوششوں کو دھچکا پہنچایا ہے جو پاکستان اور دیگر ممالک خطے میں استحکام لانے کے لیے کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











