جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

نتین یاہو کی صدر ٹرمپ کے سیز فائر کے فیصلے کی حمایت، لبنان میں جنگ بندی سے انکار

08 اپریل, 2026 09:49

اسرائیلی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے فیصلے کی حمایت تو کی ہے، تاہم واضح کیا ہے کہ یہ جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوگی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف دو ہفتوں کے لیے حملے معطل کرنے کے فیصلے پر اپنا سرکاری ردعمل جاری کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت نے صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کی تائید کی ہے کہ ایران کے خلاف کارروائیاں روکی جائیں، تاہم یہ اس شرط سے مشروط ہے کہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو کھولے اور امریکہ، اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف تمام حملے بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ثالثی رنگ لے آئی، صدر ٹرمپ کا ایران کے ساتھ دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی کا اعلان

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے مزید کہا کہ اسرائیل ان امریکی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، جن کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایران مستقبل میں ایٹمی، میزائل اور دہشت گردی کا خطرہ نہ رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکہ نے اسرائیل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آنے والے مذاکرات میں ان اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ تاہم بیان میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ یہ دو ہفتوں کی جنگ بندی لبنان میں جاری کارروائیوں پر لاگو نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا تھا کہ جنگ بندی لبنان سمیت تمام علاقوں میں ہوگی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔