ایران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم کی تیاریاں مکمل

ایران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے چالیسویں روز یعنی چہلم کی تقریبات آج منائی جا رہی ہیں، ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔
ایران کے مقتول سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے حامی آج تہران سمیت ملک بھر کی سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ان کی شہادت کے چالیسویں روز یعنی چہلم کی تقریبات منائی جا سکیں۔
واضح رہے کہ علی خامنہ ای 28 فروری کی صبح تہران میں امریکہ اور اسرائیل کے ایک مشترکہ فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی انتہا کو پہنچ گئی تھی۔
ایران کی مذہبی اور ثقافتی روایات میں کسی بھی شخص کی وفات کے بعد چالیسواں دن انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ چہلم ایک ایسے وقت میں آ رہا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی سپریم لیڈر کی ویڈیو وائرل، اسرائیل کے ایٹمی ری ایکٹر کی تصاویر اور کوآرڈینیٹس نمایاں
اس دوران ایران کی قیادت میں تبدیلی بھی عمل میں آ چکی ہے اور اب ان کے بیٹے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نئے سپریم لیڈر کی حیثیت سے ملک کی باگ ڈور سنبھال چکے ہیں۔
تہران کی انتظامیہ نے چہلم کے اجتماعات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ عوامی حلقوں میں اس دن کو نہ صرف سوگ بلکہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ نئے سپریم لیڈر بھی اس موقع پر قوم سے خطاب کریں گے، جس میں مستقبل کے لائحہ عمل اور حالیہ جنگ بندی کے حوالے سے اہم نکات شامل ہو سکتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











