ایران کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت

آبنائے ہرمز کی کیا اہمیت ہے؟ اس کی بندش سے عالمی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ اہم رپورٹ سامنے آگئی
ایران نے آبنائے ہرمز کے مرکزی حصے میں سمندری بارودی سرنگوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر تمام بحری جہازوں اور شپنگ کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزرنے کے دوران متبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا خطرناک صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔
ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ ہدایت عالمی شپنگ ٹریفک اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا بھر کے لیے تیل اور دیگر اہم تجارتی سامان کی ترسیل کا بنیادی راستہ ہے، اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔
ایران کی فوجی تنظیم پاسداران انقلاب نے بھی بحری جہازوں اور متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور تمام جہازوں کی روانگی اور آمد کے دوران متبادل اور محفوظ راستے اپنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










