جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

اسرائیلی حملوں میں 254 افراد شہید، لبنان میں آج یوم سوگ

09 اپریل, 2026 08:43

لبنان نے اسرائیلی حملوں کے بعد ملک بھر میں آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے مطابق سرکاری ادارے بند رہیں گے اور قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

لبنان سول ڈیفنس کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 254 افراد جان سے گئے۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایران کے ساتھ جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے، تاہم لبنان اس میں شامل نہیں ہے۔

حملوں کے بعد ملک بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام نے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی۔ ان کے مطابق لبنان میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں حزب اللہ کو بڑا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔