ٹرمپ نے جنگ شروع کی لیکن ہار کر نکلے؛ امریکی تجزیہ کار

ٹرمپ نے جنگ شروع کی لیکن ہار کر نکلے؛ امریکی تجزیہ کار
واشنگٹن: امریکی سیاسی رسک اینالسٹ ایئن بریمر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی، مگر آخرکار ہار کر نکلے اور امریکا کی مہنگی جنگ بے سود ثابت ہوئی۔
ایئن بریمر کے مطابق صدر ٹرمپ نے جنگ کے دوران فتح کا دعویٰ کیا، لیکن حقیقت میں دو ہفتوں کی جنگ بندی ٹرمپ کی پسپائی تھی۔ اس سیز فائر نے عالمی توانائی کے بازاروں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کو روکا، ورنہ وسیع علاقے میں جنگ کے خدشات پیدا ہو سکتے تھے۔
تجزیہ کار نے مزید کہا کہ ایران کا بنیادی اقتدار اور اسٹریٹیجک طاقت کا مرکز بدستور محفوظ ہے۔ علاقائی توانائی کی سیاست اور سکیورٹی کے مسائل ابھی بھی حل طلب ہیں۔
ایئن بریمر نے واضح کیا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ ٹرمپ نے جنگ شروع کی، مگر ہار کر نکلے، اور امریکا کی مہنگی جنگ کسی فائدے کے بغیر ختم ہوئی۔ ایران کا اسٹریٹیجک ڈھانچہ ویسا ہی قائم رہا۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے جیوپولیٹیکل اثرات امریکا کے حریفوں کے حق میں گئے۔ روس تیل کی زیادہ آمدنی کی وجہ سے مضبوط ہوا، اور چین طویل مدتی فائدہ اٹھانے والا ملک بن گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











