ابوظہبی میں جنگ کے دوران افواہیں پھیلانے پر 400 افراد گرفتار

ابوظہبی میں جنگ کے دوران افواہیں پھیلانے پر 400 افراد گرفتار
ابوظہبی: خلیجی ریاست ابوظہبی میں پولیس نے جنگ کے دوران ویڈیوز بنانے اور غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں تقریباً 400 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق 375 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف مقامات کی ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر موجودہ صورتحال سے متعلق غلط خبریں پھیلائیں۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایران اور امریکا-اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد خطے میں سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ خلیجی ممالک میں ایران کے حملوں کے بارے میں مواد کی مانیٹرنگ اور خبروں کے پھیلاؤ پر سختی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔
حالیہ کشیدگی کا آغاز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بعد ہوا۔ تہران نے اس کے جواب میں خلیجی خطے میں مختلف امریکی اہداف کو نشانہ بنایا۔
اگرچہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم خطے میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سیکیورٹی خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











