جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر

10 اپریل, 2026 13:34

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ اقدامات خطے میں امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جو شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم کے موقع پر منعقد ہوا، ایرانی صدر نے کہا کہ لبنان پر جاری حملے نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہیں بلکہ یہ جاری جنگ بندی مذاکرات کو بھی بے معنی بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ حملے دھوکا دہی کی علامت ہیں اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض فریقین امن معاہدوں کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔

مسعود پزشکیان نے زور دیا کہ اگر خطے میں پائیدار امن قائم کرنا ہے تو جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی قسم کی خلاف ورزی صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔