جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

جنگ کے خواہاں نہیں مگر اپنے حقوق سے دستبردار بھی نہیں ہوں گے، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای

10 اپریل, 2026 08:22

تہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے ایک اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار بھی نہیں ہوگا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے 40ویں روز پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ جنگ سے متعلق اہم امور آئندہ چند گھنٹوں میں عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسی طرح متحد رہیں جیسے گزشتہ چالیس دنوں سے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے مشکل حالات میں ثابت کیا کہ وہ میدان میں ڈٹے رہ سکتے ہیں اور حقیقی معنوں میں وہی اس صورتحال کے فاتح ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران جنگ شروع کرنے کا خواہاں نہیں، مگر اگر اس پر کچھ مسلط کیا گیا تو وہ اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا اور ہر قسم کے نقصان کا ازالہ طلب کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام کے حوالے سے نیا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا، جس سے خطے میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

خلیجی اور عرب ممالک کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو سنجیدگی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق جو کچھ ہو رہا ہے وہ غیر معمولی ہے اور پڑوسی ممالک کو اس کا درست ادراک کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سچائی کا ساتھ دیا جائے اور گمراہ کن وعدوں پر اعتماد نہ کیا جائے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔