جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

روس کی ایران جنگ میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری ثالثی کردار کی تعریف

10 اپریل, 2026 12:26

ماسکو: روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران و امریکہ کے درمیان جنگی کارروائیوں کے خاتمے سے متعلق حالیہ اتفاقِ رائے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایک بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ روس ابتدا سے ہی اس تباہ کن تنازع کے پرامن حل اور جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دیتا رہا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں امن کے لیے مذاکرات ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔

روسی ترجمان نے اس موقع پر پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں اسلام آباد کا مثبت اور تعمیری ثالثی کردار خاص اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ماریا زاخارووا نے مزید کہا کہ روس نے اس تنازع کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت مختلف عالمی فورمز پر مسلسل کوششیں کی ہیں تاکہ انسانی جانوں کے نقصان کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مزید سنجیدہ اور جامع مذاکرات کی ضرورت ہے، جو تمام ریاستوں کے جائز مفادات اور حقوق کے احترام پر مبنی ہوں۔

روسی ترجمان کے مطابق ایسے اقدامات مستقبل میں کسی بھی انسان ساختہ فوجی بحران کو روکنے میں مدد دے سکتے ہیں، اور روس اس مقصد کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔