جنگ سے نکلنے کا راستہ نکالو، ٹرمپ کی جے ڈی وینس کو ہدایت

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے تناظر میں نائب صدر جے ڈی وینس کو اہم ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ “جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جائے”۔
ذرائع کے مطابق جے ڈی وینس اسلام آباد روانگی سے قبل اس اہم سفارتی مشن پر کام کریں گے جس کا مقصد ایران کے ساتھ جاری تنازع میں کمی لانا اور ممکنہ امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔
جے ڈی وینس کو ٹرمپ کے قریبی حلقے میں ایران کے معاملے پر نسبتاً محتاط اور سفارتی نقطہ نظر رکھنے والی شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ وہ ماضی میں بھی بیرون ملک امریکی فوجی مداخلت کے ناقد رہے ہیں اور طویل جنگوں میں امریکی شمولیت پر تحفظات ظاہر کرتے رہے ہیں۔
اسلام آباد میں اہم مذاکرات
اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ اسٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
یہ وفد اس سے قبل بھی ایران کے حکام کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے تین ادوار میں شریک رہ چکا ہے، جن کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل صلاحیتوں اور مشرق وسطیٰ میں اس کے اثر و رسوخ سے متعلق خدشات کو کم کرنا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









