ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

عراقی پارلیمنٹ نے نذر محمد سعید امیدی کو صدر منتخب کرلیا

11 اپریل, 2026 21:50

عراق میں صدارتی انتخاب کے بعد نذر محمد سعید امیدی کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

پیٹریاٹک یونین آف کردستان سے تعلق رکھنے والے ذر محمد سعید امیدی نے اکثریتی ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔
انتخاب کے دوسرے مرحلے میں 249 ارکانِ پارلیمنٹ نے ان کے حق میں ووٹ ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ باقاعدہ طور پر عراقی صدارت کے منصب پر فائز ہو گئے۔
نذر امیدی اس سے قبل موجودہ عراقی حکومت میں وزیر ماحولیات کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، تاہم انہوں نے 2024 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ذر محمد سعید امیدی 6 فروری 1968 کو عراقی کردستان کے صوبہ دہوک کے تاریخی شہر العمادیہ میں پیدا ہوئے اور موصل یونیورسٹی سے مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستان جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، عباس عراقچی
عربی اور کردی زبانوں پر عبور رکھنے والے امیدی کردستان کی پیٹریاٹک یونین کی گورننگ کونسل کے رکن بھی ہیں، جس کی قیادت برہم طالبانی کر رہے ہیں، جبکہ وہ پارٹی کے پولٹ بیورو کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔
وہ 2022 سے 2024 تک ایک اہم عہدے پر فائز رہے، جس کے بعد سیاسی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو گئے اور ان کی جگہ ہلال العسقری نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔
اس سے قبل وہ فواد معصوم اور برہم صالح کے ادوارِ صدارت میں اور جزوی طور پر عبداللطیف راشد کے دور میں صدارتی انتظامیہ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
نذر امیدی ماحولیاتی مسائل کے حل اور آلودگی میں کمی کے لیے اپنی سرگرمیوں کے باعث پہچانے جاتے ہیں اور ان کا شمار عراق کی نمایاں سیاسی شخصیات میں کیا جاتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔