’’امریکا نے مذاکرات سے قبل منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی‘‘

واشنگٹن/تہران: عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایرانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے مذاکرات سے قبل منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جو قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں رکھے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اربوں ڈالرز کے اثاثے ہیں، جن کی بحالی کو ایران ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ تہران کے نزدیک یہ اقدام امریکا کی جانب سے نیک نیتی کا اظہار اور سنجیدہ مذاکرات کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اس فیصلے کو محض مالی معاملہ نہیں بلکہ ایک بڑی سفارتی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو اس سے جوڑا گیا ہے، جو عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ شرط کسی بھی ممکنہ امن معاہدے سے پہلے ایک اہم مرحلہ بن چکی ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور تجارتی سرگرمیوں کو محفوظ بنانا ہے۔
حالیہ پیش رفت کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ قدم خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











