ایران جنگ پر 28 ارب ڈالر ضائع، لاکھوں لوگوں کو گھر اور بچوں کا مستقبل سنبھل سکتا تھا، امریکی ٹی وی

این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی سے قبل اس قلیل مدتی لڑائی میں 28 ارب ڈالر کی خطیر رقم جھونک دی ہے۔
امریکی معیشت اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور فکر انگیز رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں ایران کے ساتھ حالیہ جنگ پر ہونے والے بے پناہ اخراجات کا موازنہ عوامی سہولیات سے کیا گیا ہے۔
معروف امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کی اس رپورٹ میں ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر یہ رقم جنگ کے بجائے عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کی جاتی تو اس کے نتائج کتنے مثبت ہو سکتے تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس 28 ارب ڈالر کی رقم سے امریکہ کے 20 لاکھ بچوں کے لیے ایک سال تک کی دیکھ بھال کے اخراجات باآسانی پورے کیے جا سکتے تھے یا پھر 12 لاکھ سے زائد بے گھر اور ضرورت مند افراد کے مکانات کے کرایوں کی ادائیگی کی جا سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا جنگی جنون، صحت کے فنڈز میں کٹوتی کرکے دفاعی بجٹ میں بھاری اضافہ کردیا
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بجٹ اتنا زیادہ ہے کہ اسے امریکہ کی کئی بڑی ریاستوں میں بے گھر افراد کی شرح کو نمایاں طور پر کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔
سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف امریکی عوام بنیادی سہولیات کی کمی کا رونا رو رہے ہیں اور دوسری طرف حکومت نے اربوں ڈالر ایک ایسی جنگ میں ضائع کر دیئے، جس کا حاصل صرف تباہی تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جنگی جنون کی وجہ سے تعلیمی، صحت اور رہائشی منصوبوں کو پسِ پشت ڈال دیا گیا جس کا براہِ راست اثر امریکی متوسط طبقے اور غریب خاندانوں پر پڑا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












