پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

صدر ٹرمپ ایران پر فضائی حملے دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں، وال اسٹریٹ جرنل

13 اپریل, 2026 10:48

امریکی صدر نے پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کو دوبارہ شروع کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔

امریکہ کے معتبر جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں گمنام امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ ان فضائی حملوں کو دیگر سخت اقدامات کے ہمراہ دیکھ رہے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کی وہ بحری ناکہ بندی بھی شامل ہے، جس کا اعلان صدر نے اتوار کے روز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی پرواہ نہیں کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے یا نہیں، امریکی صدر

وائٹ ہاؤس نے برطانوی نشریاتی ادارے کے سوال کے جواب میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کے حوالے سے تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اولیویا ویلز کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی کا حکم دے چکے ہیں تاکہ ایرانی بلیک میلنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے دانشمندی کے ساتھ تمام اضافی آپشنز کو بھی کھلا رکھا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر کارروائی کی جا سکے۔

ترجمان نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ جو کوئی بھی یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے اگلے قدم کے بارے میں حتمی طور پر جانتا ہے وہ محض قیاس آرائیاں کر رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔