پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

ٹرمپ کا جنگی جنون، صحت کے فنڈز میں کٹوتی کرکے دفاعی بجٹ میں بھاری اضافہ کردیا

13 اپریل, 2026 13:20

امریکی صدر نے صحت اور عوامی بہبود کے بجٹ میں پندرہ ارب ڈالر کی کٹوتی کر کے دفاعی بجٹ کو ریکارڈ پندرہ کھرب ڈالر تک پہنچا دیا ہے، جس پر امریکی عوام اور اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ نئے وفاقی بجٹ کو پورے ملک میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک طرف جہاں امریکہ کی تقریباً پچاس فیصد آبادی معیاری علاج معالجے کی استطاعت نہیں رکھتی اور دس فیصد کے پاس کوئی انشورنس نہیں ہے، وہیں صدر ٹرمپ نے شعبہ صحت کے بجٹ میں پندرہ ارب ڈالر سے زائد کی کٹوتی کر دی ہے۔

اس کے برعکس پینٹاگون یعنی دفاعی بجٹ میں بیالیس فیصد کا ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے اسے پندرہ کھرب ڈالر تک پہنچا دیا گیا ہے۔

یہ رقم دوسری عالمی جنگ کے دوران 1945 میں مختص کیے گئے، بجٹ سے بھی زیادہ ہے، جو کہ امریکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحریہ کی تباہی کے ٹرمپ کے دعوے جھوٹے نکلے، امریکی ماہرین نے حقیقت بیان کر دی

برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اس بجٹ سے میڈیکیڈ اور سستی صحت کی سہولیات حاصل کرنے والے ڈیڑھ کروڑ امریکی اپنی ہیلتھ انشورنس سے محروم ہو جائیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکی عوام مغربی دنیا میں سب سے زیادہ ڈاکٹروں سے رجوع کرنے اور ضروری طبی ٹیسٹوں سے کتراتے ہیں کیونکہ وہ ان کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ ملک میں سستی چائلڈ کیئر کی کمی کی وجہ سے خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت کی شرح بھی گر رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ان تمام عوامی مسائل کو نظر انداز کر کے صرف اپنے نئے جنگی کھلونوں پر توجہ دے رہے ہیں، جو کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں بھی اب تک بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

عوام میں یہ تاثر جڑ پکڑ رہا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکیوں کی فلاح و بہبود کے بجائے جنگی جنون کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔