امریکی فوج کا ایرانی بندرگاہوں کی مکمل ناکہ بندی کا اعلان

امریکی فوج نے تمام ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ یعنی سینٹ کام نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کی صبح سے ایران کی تمام بندرگاہوں کی مکمل ناکہ بندی شروع کر دے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد تہران پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایرانی وفد کا اعتماد جیتنے میں ناکام رہا، اسپیکر باقر قالیباف
جاری کردہ بیان کے مطابق تیرہ اپریل کی صبح دس بجے سے ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے والے اور وہاں سے نکلنے والے تمام بحری جہازوں کو روک دیا جائے گا۔
تاہم سینٹ کام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ ناکہ بندی صرف ایرانی بندرگاہوں تک محدود رہے گی اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دیگر ممالک کے جہازوں کو نہیں روکا جائے گا۔ اس اعلان کے فوراً بعد امریکی خام تیل کی قیمت آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو چار ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









