امریکہ کے خفیہ دفاعی منصوبوں پر کام کرنے والے ماہرین کو کون نشانہ بنا رہا ہے؟ دسویں گمشدگی کی تصدیق

امریکی حکومت کے انتہائی حساس ایٹمی اور دفاعی منصوبوں پر کام کرنے والے ماہرین کی پراسرار گمشدگیوں اور اموات کا سلسلہ بڑھنے لگا ہے، اسٹیون گارسیا کی گمشدگی کے بعد اس فہرست میں شامل افراد کی تعداد دس تک پہنچ گئی ہے۔
امریکہ کے انتہائی حساس دفاعی اور ایٹمی پروگراموں سے وابستہ اعلیٰ عہدیداروں اور سائنسدانوں کی پراسرار گمشدگیوں نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
تازہ ترین واقعے میں اسٹیون گارسیا نامی ایک اعلیٰ سطحی کنٹریکٹر کی گمشدگی کی تصدیق ہوئی ہے، جو کینساس سٹی نیشنل سیکیورٹی کیمپس میں کام کر رہے تھے۔
گارسیا اگست 2025 میں اپنے گھر سے پستول لے کر پیدل نکلے تھے اور پھر کبھی واپس نہیں آئے۔ وہ ایٹمی ہتھیاروں کی انجینئرنگ کے اس حساس ادارے میں لاکھوں ڈالر مالیت کے خفیہ اثاثوں اور آلات کے نگران تھے اور ان کے پاس اعلیٰ ترین سیکیورٹی کلیئرنس موجود تھی۔ وہ گزشتہ دو برسوں میں لاپتہ ہونے والے یا پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے دسویں ماہر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ ایران پر فضائی حملے دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں، وال اسٹریٹ جرنل
اس سے قبل ایرو اسپیس انجینئر فرینک مائی والڈ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے، جبکہ معروف ماہر فلکیات کارل گرلمیئر ایک مبینہ کار چھیننے کی واردات میں ہلاک ہو گئے۔
اسی طرح جی پی ایل کے محقق مائیکل ڈیوڈ ہکس 2023 میں پراسرار طور پر انتقال کر گئے۔ گمشدگیوں کا سلسلہ بھی اتنا ہی خوفناک ہے؛ لوس الاموس نیشنل لیب کی محقق میلیسا کاسیاس اپنا پرس، موبائل اور چابیاں گھر چھوڑ کر لاپتہ ہوئیں، جبکہ انتھونی شاویز بھی اسی طرح پیدل گھر سے نکل کر غائب ہو گئے۔
مونی کا رضا پہاڑوں میں ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہوئیں، جبکہ ریٹائرڈ جنرل ولیم میک کیس لینڈ بھی اسی طرح پراسرار طور پر غائب ہوئے۔
کیمیائی ماہر حیاتیات جیسن تھامس کی لاش ایک جھیل سے ملی، جبکہ پرتگالی نژاد پلازما فزکس کے ماہر نونو لورینو کو ان کے گھر پر قتل کر دیا گیا۔
ان تمام افراد کا تعلق خلا، ایٹمی توانائی اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی سے تھا، جس نے ان واقعات کو ایک گہرا معمہ بنا دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









