اتوار، 18-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

سہ ملکی سیریز؛ حارث پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار، مگر کیسے؟

08 فروری, 2025 17:50

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے۔

لاہور میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہورہا تھا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم انکے میدان پر واپس آنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ شائقین کو قومی ٹیم کی جرسی بھاگئی

دوسری جانب حارث رؤف نے اپنے کوٹے کے 6.2 اوورز میں 23 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی، بعدازاں انکا اوور سلمان علی آغا نے مکمل کیا۔

حارث کی انجری کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے بعدازاں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔