حارث دوسرا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ بڑا فیصلہ

حارث دوسرا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ بڑا فیصلہ (فوٹو: فائل)
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے فاسٹ بولر حارث رؤف کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر جانا پڑا تھا، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہورہا تھا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم انکے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران بھی وہ میدان پر واپس نہیں آئے اور انہیں آرام دیا گیا۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ حارث پہلے ہی میچ میں انجری کا شکار، مگر کیسے؟
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پسلیوں کے درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر جانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم ٹیم مینجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف حارث رؤف کو کھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ شائقین کو قومی ٹیم کی جرسی بھاگئی
جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے تاہم انکی پلئینگ الیون میں شمولیت کا حتمی فیصلہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ رضوان بھی فہیم اشرف کی کھلانے کی تاویلیں پیش کرنے لگے
دوسری جانب ہوم گراؤنڈ پر سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہوگی، جہاں گرین شرٹس اگلے روز سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












