ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

پاکستان کو بڑا دھچکا؛ حارث رؤف ٹیم سے باہر، نیا کھلاڑی شامل

11 فروری, 2025 17:28

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انجری کا شکار ہونے والے تجربہ کار حارث رؤف کی جگہ نوجوان عاکف جاوید کو پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

خیبر پختون خواہ تعلق رکھنے والے 24 سالہ آل راؤنڈر عاکف جاوید سہ قومی ون ڈے سیریز کے اگلے دونوں میچز میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے تاہم انکی چیمئنز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت تاحال غیر یقینی کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد، مگر کیوں؟

جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں عاقب جاوید کی شرکت کا فیصلہ ٹیم منجمنٹ کرے گی۔

عاکف جاوید بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی کے سبب سلیکٹرز کی نظروں میں آئے،2019 میں اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے عاقب جاوید قائداعظم ٹرافی کیلئے بلوچستان اسکواڈ کا حصہ بنے تھے۔

مزید پڑھیں: حارث رؤف کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

انہوں نے 2020 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام اباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کی تھی اور شاہینز کے اسکواڈ کا حصہ بنے تھے۔

مزید پڑھیں: حارث دوسرا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ بڑا فیصلہ

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر جانا پڑا تھا، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد کا سامنا تھا جس کے باعث وہ بیٹنگ کیلئے بھی نہیں آسکے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔