کئی فٹ بلند جنگلے بھی فینز کو نہ روک سکے، ویڈیو وائرل

کئی فٹ بلند جنگلے بھی فینز کو نہ روک سکے، ویڈیو وائرل (فوٹو: فائل)
کراچی کے شائقین کرکٹ کو نیشنل اسٹیڈیم کی فٹ بلند جنگلے بھی میدان میں داخل ہونے سے نہ روک سکے۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد افتتاحی تقریب کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں تماشائیوں کے داخل ہونے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ شب ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران متعدد مرتبہ تماشائی 10 فٹ بلند آہنی جنگلے پھلانگ کر میدان میں داخل ہو گئے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کا فون گم ہونا مارکیٹنگ اسٹنٹ نکلا، مداح بھڑک اُٹھے
دو الگ الگ واقعات کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ رکاوٹ عبور کرکے میدان میں داخل ہونے والوں کو اہلکاروں نے اپنی گرفت میں لے لیا۔
تاہم ایک موقع پر گراؤنڈ میں داخل ہونے والے تماشائی کو اسٹیج پر بلالیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو بڑا دھچکا؛ حارث رؤف ٹیم سے باہر، نیا کھلاڑی شامل
بعدازاں بدھ کو سہ ملکی سیریز کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کے موقع پر سیکورٹی حکام کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد، مگر کیوں؟
حکام کا کہنا ہے کہ میدان پر کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کی کوشش ہے، شائقین سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں تاکہ میچ سے لطف اندوز ہوسکیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












