افریقی کپتان کو آؤٹ کرنے جشن! پاکستانی کھلاڑی تنقید کی زد میں

افریقی کپتان کو آؤٹ کرنے جشن! پاکستانی کھلاڑی تنقید کی زد میں (فوٹو: فائل)
سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منانے پر پاکستانی کھلاڑی تنقید کی زد میں آگئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران کپتان جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے اننگز میں 13 چوکے لگائے تاہم کوئی پاکستانی بالر انکی وکٹ نہ لے سکا۔
اننگ کے 29 ویں اوور میں جب مہمان ٹیم کا اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز تھا تو ٹمبا باووما اور نان اسٹرائیک اینڈ پر کھڑے ان کے ساتھی کھلاڑی رن لینے پر الجھ گئے اور سعود شکیل کی ڈائریکٹ تھرو سے جنوبی افریقی کپتان رن آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں: کئی فٹ بلند جنگلے بھی فینز کو نہ روک سکے، ویڈیو وائرل
اس موقع پر کامران غلام اور سعود شکیل جشن مناتے ہوئے ٹمبا باووما کے سامنے آگئے اور میدان میں گرما گرمی کا ماحول دیکھنے میں آیا تاہم جنوبی افریقی کپتان خاموش کھڑے رہے اور پویلین روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی جنوبی افریقی کپتان کو کچھ تلخ الفاظ کہتے دیکھائی دیے تھے تاہم افریقی کپتان نے درگزر والا معاملہ اپنایا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کا فون گم ہونا مارکیٹنگ اسٹنٹ نکلا، مداح بھڑک اُٹھے
سوشل میڈیا پر رن آؤٹ اور کھلاڑیوں کے جارحانہ انداز کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے اس طرز عمل کو نامناسب قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو بڑا دھچکا؛ حارث رؤف ٹیم سے باہر، نیا کھلاڑی شامل
صارفین نے اپنے کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بہتر فیلڈنگ کرنے کا مطلب یہ ہر گزر نہیں کہ آپ اسپورٹس مین شپ بھول جائیں۔
ایک صارف نے کہا کہ پاکستانی بالرز اپنی ناقص فارم کا ملبہ افریقی کپتان پر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












