چیمپئنز ٹرافی؛ شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ، اچانک کیوں؟

چیمپئنز ٹرافی؛ شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ، اچانک کیوں؟(فوٹو: فائل)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کے وارم اَپ میچز کیکئے پاکستان شاہینز کے تین الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
میگاایونٹ کے آغاز سےقبل 14 فروری کو افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے میچ میں پاکستان شاہینز کی کپتانی آل راؤںڈر شاداب خان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ منصور امجد کوچ و منیجر ہوں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف 17 فروری کو میچ کیلئے محمد ہریرہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اعجاز احمد جونیئر کوچ و منیجر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: افریقی کپتان کو آؤٹ کرنے جشن! پاکستانی کھلاڑی تنقید کی زد میں
اسی دن دبئی میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا جس میں محمد حارث کپتان اور عمر گل کوچ و منیجر کے فرائض سرانجام دیں گے۔
شاہین کے تین الگ الگ اسکواڈز و کپتان:
شاداب خان (کپتان)، عبدالفصیح، عرفات منہاس، حسین طلعت، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، کاشف علی، محسن ریاض، محمد عباس آفریدی، محمد اخلاق، محمد عامر خان اور محمد عمران رندھاوا
محمد ہریرہ (کپتان)، عماد بٹ، فیصل اکرم، غازی غوری، حسن نواز، امام الحق، خرم شہزاد، معاذ صداقت، مہران ممتاز، نیاز خان، قاسم اکرم اور سعد خان
محمد حارث (کپتان)، عامر جمال، عبدالصمد، علی رضا، اذان اویس، محمد موسٰی، محمد وسیم جونیئر، مبصر خان، عمیر یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور اسامہ میر۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












