رشبھ پنت کی جان بچانے والے نے گرل فرینڈ کیساتھ زہر کھالیا، مگر کیوں؟

رشبھ پنت کی جان بچانے والے نے گرل فرینڈ کیساتھ زہر کھالیا، مگر کیوں؟ (فوٹو: فائل)
بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی کار حادثے میں زندگی بچانے والے نے 25 سالہ نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ زہر کھالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کی جان بچانے والے نوجوان رجت کمار اور اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے مبینہ طور پر گھر والوں کی جانب سے رشتے کے انکار کے باعث زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔
واقعہ 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے گاؤں بوچھا بستی میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں : بابراعظم کا فون گم ہونا مارکیٹنگ اسٹنٹ نکلا، مداح بھڑک اُٹھے
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے رجت کمار کی گرل فرینڈ کی دوران علاج موت ہوچکی ہے جبکہ لڑکے کی طبعیت بھی تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں : افریقی کپتان کو آؤٹ کرنے جشن! پاکستانی کھلاڑی تنقید کی زد میں
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں کے خاندانوں نے ان کی شادیاں کہیں اور طے کردی تھیں اور ذات پات کے اختلاف کی وجہ سے ان کا رشتہ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
مزید پڑھیں : ہانیہ سے ملاقات کے بعد صائم کیا مغرور ہوگئے؟ ویڈیو وائرل
منو کیشپ کی موت کے بعد اس کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ رجت کمار نے ان کی بیٹی کو اغوا کیا اور اسے زہر دیا۔
واضح رہے کہ رجت کمار نے دسمبر 2022 میں اس وقت قومی توجہ حاصل کی جب انہوں نے ایک اور شخص نیشو کمار کے ساتھ مل کر کرکٹر رشبھ پنت کو پیش آنے والے بدترین حادثے میں ان کی جان بچائی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












