ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا "چیمپئن” بنوادیا

13 فروری, 2025 19:49

دنیا کی مشہور ترین اینی میٹڈ سیریز دی سمپسن کارٹون میں پاکستانی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل چیمپئین بناڈالا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دی سمپسن کارٹون کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں، جس میں دلچسپ طور پر گرین شرٹس کو ایونٹ کا چیمپئن بنانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی تصاویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تیار کردہ ہیں جن سے پاکستانی فینز کو دھوکا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: رشبھ پنت کی جان بچانے والے نے گرل فرینڈ کیساتھ زہر کھالیا، مگر کیوں؟

دی سمسن کارٹون کی متعدد بار پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، کملا ہیرس کی جیت اور لاس ایجلنس میں لگنے والی آگ کے واقعات شامل ہیں تاہم کچھ لوگ انہیں محض اتفاق بھی لیتے ہیں جبکہ متعدد پیشگوئیوں کو درست بھی سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں : بابراعظم کا فون گم ہونا مارکیٹنگ اسٹنٹ نکلا، مداح بھڑک اُٹھے

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔