ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

کیا میسی اور لوگن پال کے درمیان باکسنگ میچ متوقع ہے؟

15 فروری, 2025 12:57

ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار و سوشل میڈیا انفلوئنسر لوگن پال نے اپنا مقدمہ نمٹانے کے لیے معروف فٹبالر لیونل میسی سے باکسنگ میچ میں مقابلہ کرنے کی پیشکش کردی۔

یوٹیوبر کی انرجی ڈرنک کمپنی پرائم، جس میں وہ کے ایس آئی کے ساتھ بزنس پارٹنر ہیں، میسی کے خلاف ان کے حریف ہائیڈریشن ڈرنک برانڈ ماس پلس پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

پرائم سب سے زیادہ مانگ والے مشروبات میں سے ایک ہے جوکہ کافی مقبولیت سمیٹنے کے بعد یو ایف سی، ایل اے لیکرز ، ایل اے ڈوجرز اور بارسلونا کا سرکاری مشروب بن گیا ہے لیکن پرائم کے پاس میسی کی ڈرنک لائن ماس پلس سے ایک نیا چیلنج ہے۔

انٹر میامی سپر اسٹار نے گزشتہ سال مشروبات کی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا لیکن پرائم ماس پلس کو صرف حریف ہی نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ کا دعویٰ کر رہی ہے۔

ماس پلس کو لوگن پال کے پرائم برانڈ کی طرح پیک کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کمپنیوں کے درمیان تناؤ پیدا ہوا۔

ماس پلس نے گزشتہ اکتوبر میں پرائم کے خلاف ‘مسابقت مخالف’ رویے پر مقدمہ دائر کر کے پہلا قانونی قدم اٹھایا تھا۔

میسی کی کمپنی نے تحریری طور پر الزام عائد کیا تھا کہ پرائم نے ان پر ان کی پیکیجنگ تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، اگلے مہینے پرائم نے اس کے جواب میں ماس + پر ان کے ٹریڈ مارک ڈیزائن کی نقل کرنے کا الزام عائد کیا۔

غیر معمولی طور پر لوگن پال نے اب دعوی کیا ہے کہ اگر میسی اس سال ان کے ساتھ باکسنگ میچ کے لئے راضی ہو جاتے ہیں تو وہ مقدمہ واپس لینے کے لئے تیار ہیں۔

پال نے اپنی پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کے ایس آئی کے خلاف لڑی تھی جس میں انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا تاہم بعد ازاں یوٹیوبر نے ایک نمائشی مقابلے میں فلائیڈ مے ویدر جونیئر کا سامنا کیا اور اکتوبر 2023 میں ایم ایم اے فائٹر کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ڈیلن ڈینس کو شکست دی تھی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔