ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں فہیم اشرف کا نام! رضوان خوش نہیں، انکشاف

15 فروری, 2025 18:04

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے انکشاف کیا ہے کہ کپتان محمد رضوان اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کو شامل کیے جانے پر خوش نہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بابراعظم کو بطور اوپنر کھلانے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میچز کھیلے جس میں بابراعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی تاہم وہ کچھ خاص نہ کرسکے، انہوں نے تینوں نے اننگز میں بالترتیب 10، 23 اور 29 کے معمولی اسکور بنائے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کا جڑواں بھائی مل گیا، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ میری سمجھ نہیں آرہا ہے کہ بابراعظم سے اننگز اوپن کروانے کا مشورہ کس نے دیا؟ میں اس فیصلے سے حیران ہوں، یہ کیسی سوچ ہے؟ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف 50-70 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن انہوں نے اپنی پوزیشن بدل دی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کون کون سے لڑاکا طیارے کرتب دیکھائیں گے؟

باسط علی نے دعویٰ کیا کہ کپتان محمد رضوان اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کو شامل کیے جانے پر خوش نہیں ہیں، انہوں نے صرف 2 اوورز کروائے اور جب دوبارہ بالنگ کروائی تو پاکستان تقریباً میچ ہار چکا تھا۔

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔