ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

راشد خان سوئنگ کے سلطان "وسیم اکرم” سے بڑے کرکٹر قرار

16 فروری, 2025 18:03

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے افغانستان کے اسپنر راشد خان کو وسیم اکرم سے "بڑا کرکٹر” قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ہسنا منع ہے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر کپتان اور افغان ٹیم کے ہیڈکوچ راشد لطیف نے کہا کہ اسپنر راشد خان کی وجہ سے افغانستان ٹیم کو صحیح معنوں میں شہرت ملی۔

انہوں نے دوران گفتگو ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ افغان اسپنر راشد خان سوئنگ کے سلطان وسیم سے بڑے کرکٹر ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ اضافی ٹکٹس بھی بک گئے، کئی فینز مایوس

راشد لطیف نے افغان ٹیم کو مشورہ دیا کہ انہیں اب اپنی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اسکے لیے انہیں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچز کھیلنا چاہیں۔

مزید پڑھیں: دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا "چیمپئن” بنوادیا

ادھر آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شرکٹ کیلئے افغانستان کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے اور ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز جنوبی افریقا کیخلاف 21 فروری کو ہونیوالے میچ سے کرے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔