چیمپئنز ٹرافی؛ کونسی ایئر لائن مہمان ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی؟

چیمپئنز ٹرافی؛ کونسی ایئر لائن مہمان ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی؟
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تعاون سے پی آئی اے نے ٹیموں کے اندرون ملک سفر کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے چیمپئنز ٹرافی کے دوران کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لیے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی میں کونسے 5 بلے باز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں؟
میئر لندن چیمپئنز ٹرافی فائل میں کونسی ٹیموں کو دیکھنا چاہتے ہیں؟
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں کے دوران مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے متعارف کرانے کے لیے خصوصی کوششیں کی جائیں گی۔
پاکستان تقریبا تین دہائیوں میں اپنے پہلے بڑے کثیر الملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جو بدھ 19 فروری سے شروع ہوگا۔ پی سی بی پرامید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد سے اس طرح کے دیگر ایونٹس کی مزید میزبانی کا موقع ملے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












