ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان نے کتنے بھارتیوں کو ویزا جاری کیے؟

18 فروری, 2025 09:56

پاکستان نے 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی رپورٹنگ کے لیے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لئے کل سات بھارتی صحافیوں نے ویزا مانگا تھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام درخواستوں کو مسترد کیے بغیر منظور کر لیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کل سے شروع ہوگی، دفاعی چیمپئن پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان سمیت آٹھ ٹیمیں اس باوقار ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا جبکہ سب سے زیادہ ہائی ولٹیج مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کونسی ایئر لائن مہمان ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی؟

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-2 کی شکست کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھی گزشتہ روز پاکستان پہنچی ہے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیم پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔