ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ انڈین ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ کیوں؟

18 فروری, 2025 17:49

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ (میزبان ملک کا نام) چھپوانا پڑ گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔

فینز کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر ‘پاکستان’ تحریر ہے یا نہیں؟ توجہ اس پر مرکوز تھی کیونکہ بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کی تھی کہ وہ میزبان ملک کا نام نہیں لکھیں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان نے کتنے بھارتیوں کو ویزا جاری کیے؟

واضح رہےکہ انڈین ٹیم کی جرسی پر پاکستان (یعنی میزبان ملک) کا ذکر ہونے پر ہندو انتہاپسندوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کا جھنڈا نہ لگنے پر انڈین میڈیا اور یوٹیوبرز بھڑک اُٹھے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔