چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کیخلاف میچ سے قبل اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کیخلاف میچ سے قبل اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ہائی ولٹیج مقابلے سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا دچھکا لگا ہے۔
باخبر ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے دوران انجرڈ ہونے کے باعث فخر زمان بھارت کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کے ساتھ دبئی روانہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ٹیم کے ساتھ دبئی سفر نہ کرنے کی وجہ سے فخر زمان کی اہم ٹاکرے میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے جب کہ جارہانہ بیٹر کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا بھی امکان ہے۔
فخر زمان کو گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے اوور میں ہی فیلڈنگ کے دوران پسلی میں چوٹ لگنے سے انجری کا شکار ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
چوتھے نمبر پر باری کھیلنے کے لیے آنے کے باوجود فخر زمان کو رننگ میں بھی دشواری کا سامنا تھا اور یوں وہ 41 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اسٹیج مرحلے میں پاکستان کا اگلا مقابلہ 23 فروری بروز اتوار بھارت سے ہوگا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












