ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان پر جرمانہ عائد

21 فروری, 2025 11:26

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں سست اوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ عائد کردیا۔

محمد رضوان کی قیادت میں ٹیم مطلوبہ ہدف سے ایک اوور کم پائی گئی۔ اس کے نتیجے میں انہیں نیوزی لینڈ کی اننگز کے آخری اوور کے دوران 30 گز کے دائرے کے اندر ایک اضافی فیلڈر کو میدان میں اتارنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

جرمانے کے نتیجے میں میچ فیس سے 5 فیصد کٹوتی کی گئی، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے باضابطہ سماعت سے گریز کرتے ہوئے جرم قبول کر لیا۔

آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق ٹیموں کو مقررہ وقت میں کھیل مکمل نہ کرنے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کا بنگلادیش کو شکست دیکر فارتحانہ آغاز

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئنز پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست پہوئی تھی، کیویز نے پہلے بیٹنگ کرکے قومی ٹیم کو 321 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم گرین شرٹس 260 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

یاد رہے کہ پاکستان چیمئنز ٹرافی میں اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 فروری بروز اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔