ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ ہندو بابا نے پیشگوئی کردی

22 فروری, 2025 11:50

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاک بھارت میچ کے لیے ہندو آئی آئی ٹی بابا کی نئی پیش گوئی سے شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔

بھارت میں درست پیش گوئیوں کے لیے مشہور آئی آئی ٹی بابا نے دنیا کی سب سے بڑے حریف پاک بھارت میچ پر پیش گوئی کرکے زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔

آئی آئی ٹی بابا کے چیمپئنز ٹرافی کے ہائی ولٹیج مقابلے سے متعلق حالیہ دعوے نے ناصرف مداحوں کو دنگ کیا بلکہ سوشل میڈیا پر صارفین بھی بوکھلاہت کا شکار ہوئے جس کے باعث کمنٹس کا تانتا بند کرنا پڑ گیا۔

بابا کی پیش گوئی سے بھارتی سیخ پا ہوگئے اور میچ کے قریب آتے ہی شائقین کے دل تیزی سے دھڑک رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اسٹیج مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 فروری بروز اتوار کو دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

مہاکمبھ میلے کے دوران آئی آئی ٹی بابا عرف ابھے سنگھ نے کہا کہ  کہ میں تم کو پہلے سے بول رہا ہوں کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا،  ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہوگیا جس سے بھارتی شائقین کرکٹ کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UNIBIT Games (@unibit.in)

ایک شخص نے ابھے سنگھ سے پیشن گوئی کے بارے میں سوال کیا تو وہ اس پر ثابت قدم رہے اور اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میں نے منع کردیا ہے کے نہیں جیتتے تو نہیں جیتتے اب کیا بھگوان بڑے ہو یا تم؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پیشگوئی کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ ہم کرما پر یقین رکھتے ہیں شرما پر نہیں۔

آئی آئی ٹی بابا کون ہے؟

بھارت کے بابا ابھے سنگھ نے آئی آئی ٹی بمبئی سے ایرو اسپیس انجینئرنگ میں گریجویٹ کیا  اور کینیڈا میں نوکری کی مگر بعد میں وہ سب چھوڑ کر بابا بن گئے ۔

ابھے سنگھ کے ماضی کے کچھ دعووں میں بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی جیت میں لے جانا شامل ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔