ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں بارش متوقع، کیا پاک بھارت میچ متاثر ہوگا؟

22 فروری, 2025 14:00

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اہم ترین ہائی ولٹیج مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دبئی میں آج کل روزانہ رات میں خنک ہوا چل پڑتی ہے، اس سے قبل شہر میں 18 فروری کو بارش ہوئی جس کے باعث جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کا میچ متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے تھے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن بنگلا دیش بھارت کے میچ پر بارش کا کوئی اثر نہیں ہوا اور اس میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

لیکن اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ ہندو بابا نے پیشگوئی کردی

یو اے ای کے محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ 23 فروری بروز اتوار کی رات اور پیر کی صبح موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور اس دوران ہلکی بارش یا بوندا بندی بھی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کے لیے بادل برسیں گے جس کی وجہ سے میچ پر اثر کا امکان کم ہے۔

دبئی میں اتوار کے روز دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں کیا غلطی ہے؟ عامر نے نشاندہی کردی

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے قوانین کے مطابق گروپ اسٹیج میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔

شائقین پُرامید ہیں کہ ہلکی بارش کے باوجود پاک بھارت مقابلہ شائقین کو مایوس نہیں کرے گا اور ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔