"سندھی کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرو، ورنہ اپنا بورڈ بنائیں گے”

سندھی کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کرو، ورنہ اپنا بورڈ بنائیں گے (فوٹو: فائل)
سندھ کے وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش مہر نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ بورڈ متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے اگر پی سی بی نے اہلیت کی بنیاد پر صوبے کے کرکٹرز کو مواقع فراہم کیا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنانے پر مجبور ہوں گے۔
محکمہ کھیل کے زیر اہتمام سہ روزہ گھوٹکی اسپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں اچھے کرکٹرز موجود ہیں اور صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ہم نظام کو درست کرنے کی کوشش کریں گے، چیمپینز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے بعد صوبے کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والے نا انصافیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: "سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے”
اس موقع پر صوبائی وزیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی دی کہ سندھ کے کرکٹرز کے ساتھ اپنائے رویے میں تبدیلی لانی ہوگی،نا انصافی ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنا الگ کرکٹ بورڈ بھی بنانا پڑا تو گریز نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ ہندو بابا نے پیشگوئی کردی
سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکا ہے، لیگ کے مقابلے سندھ گھوٹکی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی منعقد کرانا ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اتوار کو چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












