ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان کو اہم معرکے میں شکست سے دو چار کردیا

23 فروری, 2025 17:45

دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو باآسانی 42.3 اوورز میں 6 وکٹوں سے شکست دی۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت اور شبمن گل نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم روہت محض 20 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، شبمن گل 46 اور شیرس آئیر نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویرات کوہلی نے پاکستان کیخلاف 14 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز مکمل کیے اور سینچری بھی بنائی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ خوشدل شاہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، پہلے کھیلتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنرز نے 41 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بابر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور بعدازاں محض 6 رنز کے اضافے کے بعد امام بھی رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 10 رنز بنائے۔

تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور سعود شکیل نے 103 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد رضوان 46 اور سعود شکیل 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، طیب طاہر صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، سلمان علی آغا 19، شاہین آفریدی صفر اور نسیم شاہ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادو نے 2، 2، رویندرا جڈیجا اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں بارش متوقع، کیا پاک بھارت میچ متاثر ہوگا؟

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان ٹاس جیتنے کے موقع پر کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے، اور حریف پر اچھا ہدف رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ ہندو بابا نے پیشگوئی کردی

انہوں نے کہا کہ ہر میچ اہم ہے، ہم وہی کریں گے جو ہم نے گزشتہ میچوں میں کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ ٹیم پللیئرز ان حالات سے واقف ہیں اور اگر آپ ماضی میں دیکھیں تو ہم نے اس میدان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہم آج بھی اچھی کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔

دبئی میں شیڈول ایونٹ کے ہائی والٹیج میچ میں روایتی حریف اب سے کچھ دیر میں مدِ مقابل ہونگے جبکہ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے ہونا تھا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں اسپنرز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، دبئی ہو یا پاکستان ہمارے کھلاڑیوں کا مورال ہمیشہ بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کا میچ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باولرز موجود ہیں۔

خیال رہے قبل ازیں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔