ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

معروف جرمن فٹبالر ترکیہ میں سیاستدان بن گئے، اہم حکومتی عہدہ بھی سپرد

24 فروری, 2025 20:06

جرمنی کے ورلڈ کپ جیتنے والے فٹبالر میسوت اوزیل نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی زیر قیادت حکمراں جماعت میں سینئر فیصلہ ساز بن کر ترکیہ کی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔

اوزیل نے انقرہ میں ایک کانگریس میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کی مرکزی فیصلہ اور ایگزیکٹو کمیٹی میں شمولیت اختیار کی، جس کے دوران صدر رجب طیب اردوان نویں بار پارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے۔

جرمن نژاد ترک فٹبالر کے کئی سالوں سے اردوان کے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں۔ 2019 میں طیب اردوان اوزیل کی سابق مس ترکیہ امین گلسے کے ساتھ شادی میں بھی آگے آگے رہے تھے۔

اپنے شاندار فٹبال کیریئر کے دوران میسوت اوزیل نے ریال میڈرڈ، آرسنل اور فینرباچے سمیت دیگر نامور کلبوں کے لئے کھیلا ہے اور انہوں نے ہسپانوی لا لیگا ٹائٹل اور چار انگلش ایف اے کپ کی ٹرافیاں بھی جیتیں ہیں۔

اوزیل نے جرمنی کی قومی فٹبال ٹیم کی 92 بار بین الاقوامی میچوں میں نمائندگی اور اس دوران وہ 2014 میں ورلڈ کپ ٹیم کا بھی حصہ تھے، معروف فٹبال نے ریکارڈ پانچ بار جرمن قومی ٹیم کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

تاہم جرمن ٹیم کے ساتھ ان کے تعلقات 2018 کے ورلڈ کپ کے بعد اس وقت خراب ہوئے ے جب اوزیل نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لی اور الزام لگایا کہ جرمن میڈیا اور فٹبال ایسوسی ایشن ڈی ایف بی نے ان کے ساتھ نسلی امتیازی سلوک کیا۔

فٹبالر نے اس وقت کہا تھا کہ ‘جب ہم جیتتے ہیں تو میں جرمن اور جب ہم ہارتے ہیں تو میں ایک تارکین وطن ہوتا ہوں۔

اس کے بعد سے اوزیل نے سیاسی اور انسانی حقوق کے معاملات پر متعدد بار آواز بلند کی ہے جب کہ وہ اکثر فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بھی بولتے رہے ہیں۔

اوزیل اے کے پی کی صفوں میں شامل ہونے والے پہلے فٹبالر نہیں بلکہ  ایسٹن ولا کے سابق کھلاڑی الپے اوزلان 2018 سے ترک پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔