ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ گروپ اے سے کونسی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی؟

25 فروری, 2025 11:06

چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا نے شاندار سنچری بنا کر میچ کی کمان سنبھالی۔ انہوں نے 112 رنز کی زبردست اننگز کھیلی، جبکہ ٹام لیتھم نے 55، ڈیون کانوے نے 30 اور گلین فلپس نے 21 رنز بنائے۔ کین ولیمسن 5 اور ول ینگ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین شانتو 44 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکورر رہے، جبکہ ذاکر علی نے 45 اور رشاد حسین نے 26 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے بولر مائیکل بریسویل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے گروپ اے سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔ دوسری طرف پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔