معروف پاکستانی بلے باز کا ریٹائرمنٹ لینے کا امکان

معروف پاکستانی بلے باز کا ریٹائرمنٹ لینے کا امکان
معروف پاکستانی بلے باز فخر زمان کا ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے۔
پاکستان کے جارحانہ اوپننگ بیٹر فخر زمان کا ون ڈے کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لینے کے امکان ہے۔ فخر زمان نے کچھ عرصہ قبل اپنے قریبی حلقوں سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں مشاورت کی تھی اور انہوں نے اپنے ارادوں کا اظہار بھی کیا تھا۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میرا آخری آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا،ون ڈے کرکٹ سے بریک لینا چاہتا ہوں۔
فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے کئی یادگار اننگز کھیلی ہیں۔ تاہم، اب ان کی طرف سے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ قومی ٹیم کے لیے ایک بڑا خلا پیدا کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ فخر زمان نے ابھی تک باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












