ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ نوجوت سنگھ سدھو نے بابر اعظم کے ناقدین کو کیا مشورہ دیا؟

26 فروری, 2025 16:24

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے چیمپئنز ٹرافی میں بُری طرح ناکام ہونے والے پاکستانی بلے باز بابر اعظم پر تنقید کے حوالے سے پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے پیغام شیئر کیا ہے۔

اگرچہ آؤٹ آف فارم بابر اعظم کو ناکامی کی صورت میں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم نوجوت سنگھ سدھو نے شائقین کرکٹ سے مذمت کے بجائے صبر اور حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی اسپورٹس چینل کے ایک پروگرام کے دوران سدھو نے ایک فوجی جنرل کی تشبیہ دی جس کے بادشاہ نے انہیں درخت سے باندھا اور لوگوں کو ان پر پتھر پھینکنے کی ہدایت کی۔ بار بار مارنے کے باوجود جنرل خاموش رہا اور رویا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی عبرتناک شکست، ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آگیا

تاہم، جب بعد میں بادشاہ نے جنرل کے ساتھیوں کو اس پر پتھر پھینکنے کے لئے کہا، تو انہوں نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا اور اس کے بجائے ایک پھول پھینکا، اس بار جنرل کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے آنسو بہائے بغیر پتھروں کو کیوں برداشت کیا لیکن پھول لگتے ہی آبدیدہ ہوئے تو جنرل نے جواب دیا کہ پتھر پھینکنے والے اجنبی تھے، لیکن جنہوں نے پھول پھینکے وہ میرے اپنے تھے۔

سدھو نے اس کہانی کو اس بات پر زور دینے کے لئے استعمال کیا کہ کس طرح بابر اعظم کے اپنے ہم وطنوں کا ان کے خلاف ہونا انہیں مایوس کر سکتا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بابر ایک انسان ہے، اسے کھیلنے دو، یہاں تک کہ ویرات کوہلی بھی پہلے ناکام رہے اور بابر اعظم آج کل کارکردگی نہیں دکھا رہے لیکن وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیم کے لیے کافی رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی بلے باز کا ریٹائرمنٹ لینے کا امکان

پاکستانی شائقین کرکٹ کو مشورہ دیتے ہوئے نوجوت سدھو نے زور دے کر کہا کہ اپنے ہیروز پر پتھر پھینکنے کے بجائے ان کا احترام کرنا سیکھیں۔

اس سے قبل بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے دوران سست رفتار اننگز اور بھارت کے خلاف جلد آؤٹ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔