ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

فخر زمان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

26 فروری, 2025 21:37

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کلی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے ابھی بہت دور ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فخر زمان نے کہا کہ انہوں نے صحت کے خدشات کی وجہ سے وقفہ لینے پر غور کیا لیکن کرکٹ سے انہیں بہت لگاؤ ہے اور ایک مہینے کے اندر ان کی گھیل میں واپسی متوقع ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہیں سنی جب کہ میرے بہت سے دوستوں نے مجھے اس کے بارے میں میسج کیا، لیکن اس میں کوئی سچائی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی بلے باز کا ریٹائرمنٹ لینے کا امکان

کرکٹر کا کہنا تھا کہ ون ڈے فارمیٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے اور میں تینوں فارمیٹ میں کھیلنا جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

حال ہی میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے فخر زمان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے دوران انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے۔

فخر زمان کو 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی عبرتناک شکست، ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آگیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب انہیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں انجری لگی تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے۔

واضح رہے ذرائع ابلاغ پر فخر زمان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔