ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

27 فروری, 2025 15:00

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما انجری کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا لیکن بلیک کیپس کے خلاف میچ میں ان کی شرکت غیر یقینی ہے۔

دائیں ہاتھ کے اس بلے باز کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف اہم میچ میں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کھیل کے دوران ہیمسٹرنگ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

پریکٹس سیشن کے دوران بھارتی کپتان نے صرف بیٹنگ مشقوں میں حصہ لیا جب کہ ہلکی پھلکی دوڑ میں مشغول بھی نظر آئے تاہم انہوں نے کسی بھی شدید جسمانی سرگرمی سے گریز کیا۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ اور طبی عملہ روہت شرما کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ میچ سے قبل ان کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد ان کی شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ 2 مارچ کو دبئی میں ہوگا، دونوں ٹیمیں گروپ اے سے پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔