ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ بارش نے پاکستان کی عزت بچالی، بنگلہ دیش کیخلاف میچ منسوخ

27 فروری, 2025 16:19

راولپنڈی میں مسلسل دوسرا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنی مایوس کن مہم کا اختتام ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ کردیا۔

منگل کے روز گروپ بی سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے میچ کا بھی یہی حشر ہوا تو میچ ٹاس کے بغیر ہی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

اسٹیڈیم میں دوپہر بھر لگاتار بارش ہوتی رہی، جس کی وجہ سے کسی بھی موقع پر کور اتارنے کا کوئی موقع نہیں ملا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر 27 منٹ پر منسوخ کیا گیا۔

یہ غیر نتیجہ راولپنڈی میں ٹورنامنٹ کا آخری میچ تھا۔ ان دونوں میچوں کے علاوہ پنڈی نے 24 فروری کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ کی میزبانی کی تھی جس میں کیویز پانچ وکٹوں سے کامیاب ہوئے۔

گروپ اے میں اب صرف ایک میچ باقی رہ گیا ہے، جو کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین 2 مارچ کو دبئی میں ہوگا۔

یہ میچ بھی ایک طرح سے ڈیڈ ربڑ بن چکا ہے جس کے نتیجے سے صرف اس بات کا تعین کیا جاسکے گا کہ آیا گروپ اے میں کونسی ٹیم سرفہرست رہی کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔

نیٹ رن ریٹ کے اعتبار سے بنگلہ دیش نے منفی 0 اشاریہ 443 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پاکستان کے منفی 1 اشاریہ 087 کے مقابلے میں زہادہ بہتر انداز میں ٹورنامنٹ کا اختتام کیا ہے۔

پاکستان کو رواں ماہ کے اواخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے جس میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے زمبابوے کی میزبانی کرے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔