ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

ایشیاکپ 2025؛ بھارت کی میزبانی کو بڑا دھچکا

27 فروری, 2025 18:48

بھارت کی جانب سے ایشیاکپ 2025 کی میزبانی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) عارضی طور پر رواں برس ستمبر میں ایشیاکپ کے انعقاد پر غور کررہی ہے، جس میں پاک بھارت ٹیمیں 3 بار ٹکرائیں گی۔

یہ ٹورنامنٹ ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا اور اس میں 19 میچز شیڈول ہوں گے اور توقع ہے رواں برس ستمبر میں ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کیا بابر، رضوان اور شاہین کا مستقبل تاریک ہوگیا؟

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث ایونٹ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کروانے کی سوچ رہی ہے، جس کے باعث ایونٹ سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کو ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کا نماز پڑھنا؛ بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی

رواں برس ایشیاکپ کی میزبانی بھارت کے سپرد ہے تاہم پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستانی ٹیم کی عدم شرکت پر اب بھارت کا رخ نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں: حارث، شاہین اور نسیم کو "خدا حافظ” کہنے کا وقت آگیا

واضح رہے کہ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان 2012 کے بعد کوئی باہمی سیریز نہیں کھیلی گئی دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔