پہلے راؤنڈ سے باہر پاکستانی ٹیم کو انعامی رقم کا انتظار

پہلے راؤنڈ سے باہر پاکستانی ٹیم کو انعامی رقم کا انتظار (فوٹو: فائل)
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونیوالی میزبان پاکستان کی ٹیم کو معمولی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 62 کروڑ سے زائد) کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنز اَپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (یعنی 31 کروڑ 11 لاکھ سے زائد روپے) دیے جائیں گے۔
اسی طرح سیمی فائنل فائنلسٹ ٹیموں کو 560,000 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 15 کروڑ 55 لاکھ سے زائد) ملیں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کیا بابر، رضوان اور شاہین کا مستقبل تاریک ہوگیا؟
پاکستان سمیت گروپ مرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیموں کو 140,000 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں تقریباً 4 کروڑ روپ) انعام دیا جائے گا۔ ہر گروپ مرحلے کی جیت فاتح ٹیم کیلئے 34 ہزار ڈالر جبکہ ٹورنامنٹ کی پانچویں اور چھٹے نمبر کی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کرکٹرز سے ناراض، کھلاڑیوں کا ڈراپ ہونے سے بچنے کیلئے بریک لینے پر غور
مزید برآں تمام 8 ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی ضمانت بھی ملے گی۔
واضح رہے کہ 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کے میزبان ملک پاکستان کو ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گروپ کا آخری میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور گرین شرٹس ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












