چیمپئنز ٹرافی؛ جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی؛ جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ گیا (فوٹو: فائل)
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم معرکے میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، جو روٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں بین ڈکٹ 24، جیمی اوورٹون 11، جوفرا آرچر 25 اور جوس بٹلر 21 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے جارحانہ آغاز کیا اور محض 29.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے ٹارگٹ حاصل کرکے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔
افریقی ٹیم کی جانب سے راسی وین ڈر ڈوسن نے 72 اور ہینرچ کلاس نے 64 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












