ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

چند منٹوں کی بارش نے اسٹیڈیم کی تعمیر کا پول کھول کر رکھ دیا

02 مارچ, 2025 16:44

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ریکارڈ مدت میں تیار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی معیار کا بارش نے پول کھول دیا۔

لاہور میں قائم قذافی اسٹیڈیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیار کیا گیا تھا جس کی تیاری میں دن رات کو ایک کیا گیا اور کم وقت میں اسٹیڈیم بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا گیا۔

تاہم لاہور میں موسم کی پہلی بارش کے ساتھ ہی چھتیں لیک ہوگئیں اور تعمیراتی کام کا پول کھل گیا۔

مزید پڑھیں: گواسکر بھی دیگر کمنٹیٹرز کو پیسوں کا رعب دکھانے لگے

آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہونے والی بارش کے باعث ایک وی آئی پی انکلوژر کے واش روم کی چھت ٹپکنا شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ کھیلے گا پھر؟ آفریدی کا سوال

واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے حال ہی میں تیار کیا گیا تھا جس کے بعد چیئرمین پی سی بی کی جانب سے کام کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک تقریب بھی رکھی تھی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بارش سے متاثرہ میچز کے دوران آئے شائقین کیلئے خوشخبری

اسٹیڈیم کی چھتیں اور پانی کی نکاسی نہ ہونے کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔